ہبلی:31/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ہبلی کے نواحی علاقے میں سواریوں کی آپسی تصادم کے نتیجے میں بائک سوار آگ میں جل کر خاک ہونے کا بھیانک سڑک حادثہ پیش آیاہے۔
حادثے میں جل کر خاک ہونے والے مہلوک کی شناخت جاوید ہاویری (28) بتائی گئی ہے جب کہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج سوار کی شناخت محمد ایوب(27) بتائی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہبلی کے نواحی تاریہال صنعت کاری علاقے کے قریب لاری اور بائک کے درمیان تیز رفتارٹکر ہوئی ، حادثے کی وجہ سے لاری میں آگ بھڑکی ، بائک سوار لاری میں ہی پھنس جانے کے نتیجے میں وہ بھی جل کر ہلاک ہونے ہوااورپوری لاری آگ کی نذر ہونے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔ اور ایک بائک سوار شدید زخمی ہوکر اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کی ہیں۔ لاری ڈرائیور اور کلینر دونوں فرار بتائے جارہے ہیں۔ فائر برگیڈ جائے وقوع پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی وجہ سے آگ مزید نہیں پھیلی۔